Tanzeela Riaz an urdu writer who writes on Social, Ethical, Moral and Political problems of our society.She is one of those writers who wrote on that issues on which very few people have courage to write, read now the very latest Novel by Tanzeela Riaz Zeest Paheli Episode 2
Zeest paheli Episode 2
Here are some names of her Master pieces
1.Marg e barg
2.Ik main or ik tum
3.Min shar e ma khalq
4.Tumhay Chahata To Main Bhi Hoon
5. Dasht.-E-Zulmat Main,
6. Narsai Say Parsai Tak
7. Qulb.e.abbas
8. Ihed.e.nasirat ul mustaqeem
9. Suraj kab ruka hay
10. Ahd e alast
And many more.
“یہ ناول آپ نے ڈائجسٹ میں کیوں شائع نہیں کروایا ؟”
“اس کا سادہ ترین جواب تو یہ ہوسکتا تھا کہ ۔۔
” میرا ناول ۔۔۔میری مرضی ….”
۔لیکن اس بودے جواب سے کسی کی تشفی نہیں ہونے والی ۔۔۔تو اصل بات آپکو بتانی ہی پڑے گی ا ور وہ یہ ہے کہ پیارے بچو جس طرح فلمز اور ڈرامہ کرتے کرتے ایک اداکار ڈائریکٹ رسپانس اور فیڈ بیک کے لئے “تھیٹر “کو چُن لیتا ہے کہ یہ مشکل مگر تھرلنگ اور چیلنجنگ ہوتا ہے تو بالکل اسی طرح میں نے فیس بُک کو چُنا ہے ۔راپنزل کے ختم ہونے سے بھی پہلے میرے پیارے ایڈمنز یہ مشورہ دے رہے تھے کہ جب بھی فراغت ملے ایک آدھ ناول صرف پیج کے لئےلکھا جائے تاکہ قارئین کی فی الفور فیڈ بیک کا مزا لیا جاسکے ۔۔میں نے ارادہ بھی یہی کیا تھا کہ ایک مختصر سا ناول ضرور لکھوں گی اور یہ نسبتاً میرے لئے آسان بھی تھا لیکن پھر میں نے مشکل کام کا انتخاب کیا اور “زیست پہیلی ” کو اپنی فائل سے نکال لیا ۔(جاب ،دو چھوٹے بچے ،اُن چھوٹے بچوں کے بڑے ابااور ان سب کے درمیان رینگتے ہوئے ایک بزنس کو مینیج کرنے کے ساتھ مسلسل ناول لکھنا میرے لئے آسان نہیں ہے )
میں بڑے بڑے دعوے کرنے کی قائل نہیں ہوں لیکن زیست پہیلی کے بارے میں ایک چیز وثوق سے کہہ سکتی ہوں کہ اگر آپ خواتین ڈائجسٹ میں شائع ہونے والے پرانے ناولز کے چارم کو مس کر رہے ہیں تو زیست پہیلی آپکو مایوس نہیں کرے گا ۔اس ناول کی تھیم میری پسندیدہ تھیمز میں سے ایک ہے ۔میں نے ایک حساس موضوع کو بہت لپیٹ لپاٹ کر آپ کے سامنے پیش کرنے کی کوشش کی ہے جس کے بارے میں ابھی مزید بات نہیں کرونگی۔